• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز کیلئے مستقبل چیئرمین کی تعیناتی،انٹرویو کا سلسلہ جاری

لاہور (خبر نگار) پنجاب کے تعلیمی بورڈز کیلئے مستقبل چیئرمین کی تعیناتیوں کیلئے انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ذاتی طور پر تمام اُمیدواروں کے انٹرویوز لے رہے ہیں۔ تعلیمی بورڈز کیلئے مجموعی طور پر 250 سے زائد اُمیدواروں کے انٹرویوز کیے جا رہے ہیں۔ اب تک 200 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز لئے جا چکے ہیں۔ وزیر تعلیم نے انٹرویوز کے دوران اُمیدواروں کی ٹیکنالوجی سے آگاہی، اے آئی سکلز، بورڈ کے حوالے سے مینجمنٹ، مہارات اور امتحانی نظام بارے معلومات سمیت مختلف صلاحیتوں کو جانچا۔ دوران انٹرویو وزیر تعلیم نے امیدواروں سے بطور چیئرمین بورڈ پہلی 3 ترجیحات، ریفارمز کے حوالے سے ویژن رکھنے، ممکنہ اصلاحات، شفافیت یقینی بنانے اور بورڈز کی خودمختاری کیلئے ممکنہ اقدامات کے بارے میں سوالات کئے۔
لاہور سے مزید