• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ایجوکیشن کی کنٹرولر امتحانات کے ساتھ اجلاس میں شرکت، انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن لاہورطارق محمود نے گذشتہ روز لاہور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات توصیف کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، جس میں میٹرک کے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ امتحانی ڈیوٹی کے لیے اساتذہ کی 100 فیصد حاضری اور تعمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔ اجلاس میں اہم نکات پر اتفاق کیا گیاکہ امتحانی ڈیوٹی کے لیے تمام اساتذہ کی سو فیصد شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
لاہور سے مزید