لاہور(خبرنگار)برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ حسینؒ المعروف مادھو لال حسینؒ کے تین روزہ 438 ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز آج بروز ہفتہ سے ہو رہا ہے۔ اس بابرکت سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کا افتتاح صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ رسمِ چادر پوشی سے کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر سندھو، دیگر افسرانِ اوقاف، اکابر علماء، معزز مشائخ، معروف مذہبی سکالرز اور دینی شخصیات شرکت کی سعادت حاصل کریں گی۔