• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ضروری اخراجات پر کنٹرول کو یقینی بنایا جائے گا، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیر صدارت محکمہ خزانہ پنجاب کے کمیٹی روم میں پنجاب حکومت کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرتھ، صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری سروسز، سیکرٹری آئی اینڈ سی، سیکرٹری ایج اور انتظامی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے وسائل کے محتاط استعمال کے لیے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ترقیاتی اخراجات پر کنٹرول کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ رضاکارانہ طور پر دو ماہ تک اپنی تنخواہیں وصول نہیں کرے گی۔
لاہور سے مزید