لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے کہا کہ اساتذہ کی امتحانی اور غیر تدریسی ڈیوٹیاں سرکاری سکولوں کی تباہی کا موجب ہیں ان امتحانی اور دیگر غیر تدریسی ڈیوٹیوں کی وجہ سے سرکاری سکولوں کا میعار تعلیم اور کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے ایک طرف سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز ہو رہا ہے تو دوسری طرف 40 فیصد اساتذہ کی ڈیوٹیاں امتحانی سنٹرز پر لگا دی گئیں ہیں جس سے داخلہ مہم بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ پہلے ہی کم از کم 50 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔