جدہ (شاہد نعیم) سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے یوکرین کے ساتھ دفاعی سامان کی خریداری سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ جدہ میں ہونے والے اس معاہدے پر سعودی وزارتِ دفاع کے نائب وزیر برائے ایگزیکٹیو امور خالد البیاری اور یوکرین کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اینڈری ہیناتوف نے دستخط کیے۔اس معاہدے کا مقصد فوجی سازوسامان اور دفاعی خدمات کے حصول کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے