• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائفل، ایس 400 اور سائبر میں انڈیا کو مات دی، دفاعی تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) سعید محمد خان اور میجر جنرل (ر) ثمریز سالک نے کہا کہ 2025میں پاکستان ایئر فورس نے وہ اسٹرٹیجی اپنائی جو دنیا کی کسی ایئرفورس نے نہیں اپنائی تھی۔ایئر چیف مارشل طہیر الدین بابر نے ایئر فورس میں چار نئی کمانڈ بنائیں جو عام طور پر کسی ایئر فورس میں نہیں ہوتیں۔ رائفل، ایس 400 اور سائبر تینوں میدانوں میں ہم نے انڈیا کو مات دی۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے کہا کہ ایک سال پہلے ہندوستان میں غرور میں مبتلا ہو کر پاکستان پر حملہ کیا تھا اور وہ سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کو ختم کردیں گے لیکن ہندوستان کا تکبر ان کے گلے کا ہار بن گیا اور پاکستان کا عجز و ایمان ان کا ہتھیار بن گیا اور پاکستان نے مختصر وقت میں ہندوستان کو تاریخی شکست دی۔ دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) سعید محمد خان نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاکستان کی تاریخ میں جتنی بھی فتوحات حاصل کیں وہ نہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے تھیں نہ ہی ایسا تھا کہ ہمارے جہازوں کی تعداد زیادہ تھی ہم سب جنگوں میں بھارت پر غالب رہے اپنی بہتر ٹیکٹس، ٹریننگ اور اسٹرٹیجی کی وجہ سے اور یقینا 2025 میں بھی پاکستان ایئر فورس نے وہ اسٹرٹیجی اپنائی جو دنیا کی کسی ایئرفورس نے نہیں اپنائی تھی۔ ایئر چیف مارشل طہیر الدین بابر نے ایئر فورس میں چار نئی کمانڈ بنائیں جو عام طور پر کسی ایئر فورس میں نہیں ہوتیں۔
اہم خبریں سے مزید