کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا میں شدید معاشی غیر یقینی کے باوجود ہر روز 89انتہائی امیر افراد کا اضافہ، عالمی الٹرا ہائی نیٹ ورتھ افراد 7لاکھ 13 ہزار سے تجاوز،امریکہ بدستور سب سے بڑا دولت پیدا کرنیوالا ملک، دولت اب چند محفوظ اور مستحکم شہروں میں زیادہ مرتکز ہو رہی ہے جہاں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع اور استحکام موجودہے۔ سعودیہ، انڈونیشیا اور بھارت میں تیز ترین اضافہ، مشرق وسطیٰ کا عالمی دولت میں حصہ بڑھ کر 3.1فیصد ہوگیا۔ نائٹ فرینک کی ویلتھ رپورٹ 2026 کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی، بلند شرح سود اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود انتہائی امیر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور گزشتہ پانچ سالوں میں ہر روز اوسطاً 89نئے الٹرا ہائی نیٹ ورتھ افراد سامنے آئے ہیں جن کے اثاثے کم از کم 3 کروڑ ڈالر ہیں۔