کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے بڑے انڈسٹرل ایریا سائٹ میں مرکزی شاہراہ اسٹیٹ ایونیو کو چند ماہ قبل از سر نو تعمیر کیا گیا تھا مگر سیوریج بند نہ کرنے کی وجہ سے سڑک زیر آب آکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور کافی تباہ ہوچکی ہے۔ سڑک بچانے کے لیے کچھ مقامات پر پیورز لگا کر پیچنگ بھی کی گئی تھی مگر اس کے باوجود بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جس سے ٹریفک شدید جام ہونے لگا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے دن بھر گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں بیشتر گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔