• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی بابر قتل کیس سمیت کئی مقدمات کا قیدی ملیر جیل سے فرار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قتل اور اغواء کیس کا قیدی سید طاہر نوید عرف پولکا فرار ہوگیا۔ جوہر آباد پولیس کے مقدمے میں گرفتار ملزم سید طاہر نوید عرف پولکا ولی بابر قتل۔کیس میں گرفتار مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔ ملزم 302 اور اغواء برائے تاوان کیس میں گرفتار تھا۔ قیدی مہمانوں کی آڑ میں ملیر جیل سے فرار ہوگیا۔ ملزم کی نشاندہی پر سچل کے فلیٹ سے مقتول ریحان کی لاش ملی تھی۔ جوہر آباد انویسٹی گیشن نے ملزم کو اس مقدمے میں گرفتار کر رکھا تھا۔
اہم خبریں سے مزید