• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی تنازعات کےاثرات، وینس آرٹ میلے میں شدید تناؤ نمایاں

وینس(اے ایف پی)اٹلی کے شہر وینس میں دنیا کی سب سے بڑی آرٹ نمائش’’ وینس بینالے‘‘ میں پر بھی عالمی تنازعات کے اثرات نمایاں نظر آئےاور شدید تنائو کی کیفیت رہی۔ روس، یوکرین، اسرائیل اور فلسطین کی بیک وقت موجودگی نے میلے میں شدید تناؤ پیدا کر دیا ہے، میلےمیں شریک ایک شخص سے صورتحال کو’’اپنے دوستوں کے ڈنر پر کسی سیریل کلر کو مدعو کرنے‘‘ سے تشبیہ دی ہے۔میلےمیں روس کی جنگ کےبعد پہلی بار واپسی نے غم و غصے کی لہر دوڑا دی ۔یوکرینی وزیرِ تتیانا بیریجنا نےاے ایف پی سے گفتگو میں کہاکہ ’’جنگ اور فن کو الگ رکھنے کی بات کرنے والے بالکل غلط ہیں، انہو ں نے روس پر جنگ کےدوران ثقافت کونشانہ بنانے،346یوکرینی فنکاروں کےقتل ،لائبریریاں نذر آتش کرنے اور میوزیم تباہ کرنے کا الزام لگایا۔
اہم خبریں سے مزید