اسلام آباد(عاطف شیرازی ) مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا ہو گیا،مٹی تیل کی قیمت میں 41روپے 80پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21روپے 70پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ،وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔