اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیرِاعظم / وزیرِخارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں کے دائرہ کار میں توسیع، اور پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اداروں میں تعاون جنوبی ایشیا میں عوامی روابط مضبوط بنانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساؤتھ ایشیا فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (سافا) کانفرنس کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔