• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق فتح کا سہرا سنیئر لیڈرشپ کو جاتا ہے، یونٹ کمانڈر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) یونٹ کمانڈر اور دیگر فوجی افسران و جوانوں نے جیو نیوز کے ’’نیا پاکستان‘‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق فتح کا سہرا سنیئر لیڈرشپ کو جاتا ہے، فتح سیریز ہتھیار میں سے ہم نے اس معرکہ حق میں پہلی دفعہ استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ”نیا پاکستان“ کی معرکہ حق پر خصوصی نشریات میں میزبان شہزاد اقبال نے بتایا کہ وہ آج اسی تاریخی مقام سے پروگرام کر رہے ہیں جہاں سے پہلی بار فتح ون میزائل داغا گیا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس مقام کا نام ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے آپریشن ”بنیان مرصوص“ کا آغاز ہوا اور افواجِ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور تاریخ میں جب بھی جرات، حکمتِ عملی اور قومی عزم کا ذکر ہوگا اس مقام اور اس دن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہاں موجود یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جہانتاب خالد نے کہا کہ بائیس اپریل کو پہلگام ہوا چوبیس اپریل کو تمام یونٹ جو جوان چھٹی پر بھی گئے ہوئے تھے وہ بھی واپس آگئے تھے اس جذبے سے آپ ہماری تیاری کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ فتح سیریز ہتھیار میں سے ہم نے اس معرکہ حق میں پہلی دفعہ استعمال کیا۔ معرکہ حق فتح کا سہرا ہماری سنیئر لیڈرشپ کو جاتا ہے اور کوئی بھی فوج اپنے ملک کی عوام کی سپورٹ کے بغیر اچھے نتائج نہیں دے سکتی اور معرکہ حق میں ہمارے سویلین دس قدم آگے رہے ہیں اور اس طرح کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید