• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس ،نیب کے مختلف دفاتر پر چھاپے

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد:) قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد/راولپنڈی نے اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ICHS) کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے مختلف دفاتر اور متعلقہ مقامات پر بیک وقت کارروائیاں کیں، جہاں سے حساس ریکارڈ، جعلی و ڈپلیکیٹ فائلیں، کمپیوٹر سسٹمز، ڈیجیٹل اسٹوریج ڈیوائسز، ریکارڈنگ آلات، خالی و دستخط شدہ اسٹامپ پیپرز اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائیوں اور گرفتار ملزمان سے دورانِ تفتیش حاصل ہونے والی معلومات نے کیس کو ایک نئے اور انتہائی سنگین رخ پر پہنچا دیا ہے۔ تحقیقات میں مبینہ منظم جعلی فائلنگ، ریکارڈ ٹیمپرنگ، غیر قانونی الاٹمنٹس اور اربوں روپے کی مشکوک مالی ٹرانزیکشنز کے شواہد سامنے آئے ہیں جبکہ ابتدائی مالی تجزیے میں مبینہ منی لانڈرنگ کے پہلو بھی نمایاں ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید