کراچی (نیوز ڈیسک) ہنگری میں 16سالہ اوربان دور کا خاتمہ، پیٹر ماگیار وزیراعظم بن گئے۔ اداروں میں اصلاحات ، یورپی یونین سے تعلقات بہتر بنانے کا اعلان،پارلیمنٹ پر دوبارہ یورپی یونین کا پرچم لہرا دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری میں پیٹر ماگیار نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا کر وکٹر اوربان کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ کردیا۔ بوداپیسٹ میں ہزاروں افراد نے نئی حکومت کے حق میں جشن منایا جبکہ ماگیار نے عوام کو نظام کی تبدیلی کا حصہ بننے کی دعوت دی۔