• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی آبادکاروں کے پُرتشدد حملے، گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی آبادکاروں کے پُرتشدد حملے، گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی دیہات پر دھاوے،باپ و بچے کو تیز دھار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، نسل پرستانہ نعرے ، جنین میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو نئی تدفین شدہ لاش قبر سے نکالنے پر مجبور کیا۔عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے مختلف فلسطینی علاقوں پر حملے کرتے ہوئے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق الخلیل کے جنوب میں واقع خربت شویکہ گاؤں میں ایک فلسطینی شخص اور اس کے بچے پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید