لاہور(صباح نیوز) وزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سیمتعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔