ریاض (شاہد نعیم) سعودی وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ ڈرون یا میزائل آپریشنز کی تصاویر یا وڈیوز شیئر نہ کی جائیں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات، تصاویر یا ویڈیوز بنانےیا انہیں سوشل میڈیا پر پھیلانے کے حوالے سے سختی سے ممانعت کی ہے ،سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس نوعیت کا عمل قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، اس عمل کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی و عدالتی کارروائی کی جائے گی۔