اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کے انسپکٹر جاکھران موسیٰ نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر کو شاباش دی اور نمایاں کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے ادارے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے ، ڈاکٹر عثمان انور نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں اور محنت سے ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔