اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سردار ایاز صادق اور ان کی اہلیہ نے اسلام آباد میں سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی کزن، بیگم عشرت اشرف ایم پی اے کی ہمشیرہ اور میجر (ر) اختر محمود سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر ااظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی امور محترمہ زیب جعفر ایم این اے، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن رحیم یار خان چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے،حسن اختر اور دیگر فیملی ممبرز بھی موجود تھے۔