• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے بیٹے نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ، بیرسٹر دانیال

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہعمران کے بیٹے نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے دشمن بوکھلاٹ کا شکار ہیں ۔کوئی سیاسی رہنما پاکستان کے وقار سے بڑا نہیں اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا قابل برداشت نہیں۔ پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے عناصر اور ان کے سہولت کار بے نقاب ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکلالہ اسکیم تھری میں نئی سوئی گیس پائپ لائن کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ بیرسٹر دانیال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عالمی توانائی بحران کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید