اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا بھر کے امن پسند معاشروں میں دھوم مچی ہے ۔ اقوام متحدہ ،مسلم ممالک ، یورپی یونین ،چین ،روس سمیت دیگر ملکوں نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور جنگی ماحول کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے ، گزشتہ مئی میں پاک بھارت جنگ میں بھارت کی عبرتناک شکست نے پاکستان کیلئے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع کھول دیئے اسکے ساتھ بھارت میں مودی سرکاری کی متعصبانہ ہندو توا پالیسیوں نے آج بھارت کو اس مقام لا کھڑا کیا کہ بھارت کے اندر صف ماتم بچھی ہے مودی سرکار کی عاقبت ،نااندیشانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید ہو رہی ہے کہ آج ایران امریکا جنگ میں پاکستان لیڈنگ ثالثی کا اہم کردا ر ادا کرنے جار ہا ہے جبکہ بھارت کہاں کھڑا ہے،سفارتی تنہائی نے بھارت کو دنیا کے اہم امور سے قطعی الگ تھلگ کر دیا ہے ،پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں پر آج امریکا اور ایران دونوں برابر کے معترف ہیں ،نہ صرف ٹرمپ پاکستان کی سول ملٹری لیڈر شپ سے براہ راست رابطے میں ہیں ،یہی صورت ایران کی بھی ہے ۔