• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین کیساتھ تعلقات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد( رانا غلام قادر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ تعلقات کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ چینی سفارتخانے کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا سی ڈی اے کیلئے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ محمد علی ر ندھاوا کی چینی قونصلر زہاؤ ینگ سے گفتگو ،ملاقات میں اسلام آباد میں سفارتی برادری کو درپیش مسائل کے حل، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ، جمعرات کے روز چینی سفارتخانے کےقونصلر زہاؤ ینگ نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی جس میں چینی سفارتخانے کے ایڈمنسٹریشن ہیڈ سن منگ جی اور چائنیز اتاشی یاہو ڈیلونگ سمیت سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور دیگر سنئیر افسران بھی شریک ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید