• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف لائرز فورم کا دہشتگردی کے مقدمہ سے وکلاء کے نام خارج کرانے کیلئے اسلام آباد بار کونسل سے رجوع

اسلام آباد (خبر نگار) انصاف لائرز فورم نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کی مدعیت میں دہشتگردی کے مقدمہ سے وکلاء کے نام خارج کرانے کیلئے اسلام آباد بار کونسل کو درخواست دے دی۔ نائب صدر آئی ایل ایف کومل جدون نے وکلاء کے نام خارج کرنے کیلئے درخواست دی، جس میں کہا گیا کہ ایف آئی آر سے وکلاء کے نام خارج کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، غیر جانبدار انکوائری کمیشن تشکیل دے کر مقدمہ کی انکوائری کروائی جائے، اسلام آباد پولیس و دیگر اداروں سے وکلاء کے خلاف مقدمات کی فہرست طلب کی جائے، ایف آئی آر میں نامزد اور نامعلوم وکلاء کو رکھنے کا مقصد دباؤ میں لانا ہے۔
اسلام آباد سے مزید