• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21,736 ملین ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد (رپورٹ؛ حنیف خالد)پاکستان کے زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21,736 ملین ڈالر تک پہنچ گئے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16,375.8 ملین ڈالر، ہفتہ وار 22 ملین ڈالر اضافہ کمرشل بینکوں کے پاس 5,360.2 ملین ڈالر کے زرِ مبادلہ ذخائر موجودہیں ۔پاکستان کے زرِ مبادلہ کے سیال ذخائر کے حوالے سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق 19 مارچ 2026ء تک ملک کے مجموعی سیال زرِ مبادلہ ذخائر 21,736.0 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرِ مبادلہ کے ذخائر 16,375.8 ملین ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں موجود زرِ مبادلہ کے ذخائر 5,360.2 ملین ڈالر رہے، یوں مجموعی طور پر زرِ مبادلہ کے سیال ذخائر کی مالیت 21,736.0 ملین ڈالر بنتی ہے۔ مزید برآں 19 مارچ 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں 22 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ بڑھ کر 16,375.8 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسلام آباد سے مزید