راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ورداتیں، شہری 11موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ رگن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں، موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز،فلٹر پلانٹ ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ رزاق ٹاؤن میں3لڑکے محمدحنان خٹک سے زبردستی موٹرسائیکل ہنڈا125،تھانہ چک لالہ کے علاقہ مکہ چوک میں 2موٹرسائیکل سوار محمدفارس کی ایزی پیسہ شاپ سے اسلحہ کی نوک پر2لاکھ روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈ پرصدیق سے 7ہزار روپے اور موبائل ،ایران روڈ پر طیبہ ارشاد کیانی سے موبائل اور 5ہزار روپے ،ڈھوک پراچہ میں محمد صباح الدین سے موبائل اور پانچ سو روپے چھین کرفرار ہو گئے، بنگش کالونی میں نمرہ نصیر کے گھر سے تالے توڑ کر ایک لاکھ 48ہزار روپے ،لیپ ٹاپ ،جیکٹ ،سونا،نجی سوسائٹی فیز8میں محمدخضر خالد کے گھرسے یورات مالیتی ساڑھے چھ لاکھ روپے ،میانہ موہڑہ میں شہزاد احمد کی 6بکریاں مالیتی 5لاکھ روپے چوری کرلی گئیں ۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی5 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ3موٹر سائیکل چوری، ایک موٹر سائیکل ،ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ،ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے ۔