جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے بعد ایئرلائن کرایوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور اسلام آباد کے یکطرفہ کرائے میں 10 ہزار تک اضافہ ہوا، کراچی سے اسلام آباد لاہور کا یک طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔
بین الاقوامی ٹکٹس بھی مزید مہنگے ہو گئے، مشرق وسطیٰ کے لیے یکطرفہ کرایوں میں20 ہزار روپے تک اضافہ ہوا، دبئی، دوحہ، سعودی عرب کیلئے اکنامی کلاس کا کرایہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔
پاکستان سے پیرس، ٹورنٹو، مانچسٹر کی پروازوں کے کرائے بھی بڑھ گئے۔