• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے ترقیاتی کاموں کے اعلان نے جماعت اسلامی کو مایوس کردیا، ترجمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترقیاتی کاموں کے اعلان نے جماعت اسلامی کو مایوس کر دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر جواب میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ جماعت اسلامی کو کراچی کا واقعی درد ہے تو سب سے پہلے اپنے ٹاؤن چیئرمین کی کرپشن بے نقاب کریں اور ان سے حساب لیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نہ شاہراہِ بھٹو نظر آئے گی نہ نئی حب کینال، انہیں دوسروں کا کام نظر نہیں آتا۔ کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے متعلق پیپلز پارٹی کے عملی اقدامات سامنے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید