• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری رکشہ،11 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں شہری رکشہ،11 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں مسلسل جاری ہیں، گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 7موٹرسائیکلوں ایک چنگ چی رکشہ ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ بے نظیر بھٹو ہسپتال کے سامنے 2موٹرسائیکل سوارمحمد حارث ملک سے اسلحہ کی نوک پر2موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پینڈورہ میں 2موٹرسائیکل سوارعبدالرؤف سے جیکٹ جس میں موبائل اورپانچ سوروپے تھے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفارمرچوک میں 2موٹرسائیکل سواررئیس احمد سے موبائل اور اڑھائی ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مصریال روڈ پرنامعلوم ملزم فیضان طارق سےموٹرسائیکل سی ڈی 70اور موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ سیکٹرجے میں بائیکیا رائڈر شعیب اختر خان سے موٹرسائیکل ،اس کے کاغذات اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ حیال میں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر سید شمس الدین سے لیپ ٹاپ ،موبائل ،شناختی کارڈوغیرہ چھین کر فرار ہوگئے ،مہر کالونی میں محمداسد کے گھرسے 20لاکھ 75ہزار روپے ،طلائی زیورات مالیتی 78لاکھ 20ہزار روپے ،کپڑے ،جیکٹ ،اون ،پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں محمدنصیر کے گھرسے تالے توڑ کر2تولے کے طلائی زیورات اور7ہزار روپے ،رنیال کے قریب عدنان کی دکان سے تالے توڑ کر8گھوڑیاں ،جیک ،پانے وغیرہ چوری کرلئے گئے ۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ کوہسار ،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ اور تھانہ سنبل کے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید