• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل ظاہر کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خود کو اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کو اے ایس آئی ذیشان نے بتایاکہ کمرشل مارکیٹ میں گشت کے دوران کالے شیشے والی کرولا گاڑی کوروک کر چیک کیا تو ڈرائیور نے بتایاکہ وہ اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل ہے جس کاسروس کارڈ چیک کیا جوکانسٹیبل شہروزاحمد کاتھا جب کہ ڈرائیور کانام نعمان صفدر معلوم ہوا جس نے سرکاری ملازم نہ ہوتے ہوئے خودکوسرکاری ملازم بتایا۔
اسلام آباد سے مزید