راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے ایک عورت سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرکے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 72 کلوگرام منشیات برآمدکرلی ،اے این ایف نے ملک کے مختلف علاقوں میں 6 کارروائیاں کیں ،چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کورئیر آفس میں یو کے سے آنےوالے پارسل سے 2 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔