• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین بیڈمنٹن بدھ سے اسلام آباد میں شروع

کراچی(نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ساؤتھ ایشین بیڈ منٹن چیمپئن شپ بدھ سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے علاوہ بھوٹان، بنگلہ دیش ، نیپال، اور مالدیپ کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں۔ پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے سکریٹری راجہ اظہر کے مطابق ٹیمیں اور ٹیکنکل اسٹاف پیر سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوجائے گا، سری لنکا نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی تھی تاہم ابھی تک پاکستان آنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے، بھارتایونٹ میں حصہ نہیں لیتا ، مقابلے سات اپریل تک جاری رہیں گے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید