کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کی ذاتی تشہیر کے لئے آئی سی سی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کیا جارہے جس پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جے شاہ کے حوالے سے کرکٹ سے ہٹ کر ایک خبر پوسٹ کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے جے شاہ کی طاقتور بھارتیوں کی فہرست میں شمولیت کی خبر شیئر کردی جو ان کی ذاتی تشہیر ہے ۔ عام طور پر آئی سی سی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرکرکٹ کی خبروں کو پوسٹ کیا جاتا ہے۔ 2026 میں بھارت کی ایک سو طاقتور شخصیات میں جے شاہ کا22 واں نمبر ہے ۔ دلچسپ بات ہے کہ 2026 ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد بیسی سی آئی کی جاری کردہ مختصر ویڈیو میں جے شاہ تقریباً 12 مرتبہ دکھائی دیے تھے۔ سوشل میڈیا پر ناقدین اور میمز بنانے والوں نے باقاعدہ گنتی کی تھی اور کہا تھا کہ لگتا ہے ورلڈکپ جے شاہ نے جیتا ہے۔