کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میںپاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے میانمار کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور میانمار کے درمیان اے ایف سی کوالیفائر 2027ء کا میچ منگل 31مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پانچ میچز میں سے تین میں شکست اور دو ڈرا کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔شام پہلے، میانمار دوسرے اور افغانستان تیسرے نمبر پر ہے۔ میانمار کی ٹیم کے 14کھلاڑی جمعے کو اسلام آباد پہنچےجبکہ دیگر کھلاڑی اور آفیشلز بھی ہفتے کو پہنچ گئے۔