کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے آل راؤنڈر ریان برل نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے لئے لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے ۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 200 سے زائد میچز میں تقریباً 3750 رنز بنائے ہیں، جب کہ 97 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ۔قلندرز اسکواڈ میں شامل ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں روبن ہرمن، آسٹریلیا کے ڈینیئل سامس، بنگلہ دیش سے مستفیض الرحمان اور پرویز حسین ایمون اور سری لنکا سے ڈونتھ ویلالج شامل ہیں۔