کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ کو جیت دلوانے والے انگلش ٹام کرن کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ ڈرائی تھی اور باؤنس بھی ایک جیسا نہیں تھا، اسی کے مطابق بولنگ کی کوشش کی، اسپنرز نے بہت اچھا ساتھ دیا، ابھی دو میچز ہوئے ہیں، ایک جیت ملی جو کہ اچھی چیز ہے، ہماری ٹیم متوازن ہے، کوشش ہو گی کی اسی طرح آگے بڑھیں ۔ ہمارے کپتان پرسکون رہتے ہیں کپتانی اچھی ہے۔ ادھر کنگزمین کے حماد اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں، کنڈیشنز کا ایشو نہیں ہے، کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، بیٹنگ اور بولنگ میں ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں، ان کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کپتان پر منحصر ہے وہ جو رول مجھے دیتے ہیں اس کے مطابق کھیلنا ہے۔ ہمیں ٹیم بنانے میں ابھی وقت لگ رہا ہے باقی ٹیموں کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے آ رہے ہیں۔