کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والی تمام خواتین کھلاڑیوں کا جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس بات کا فیصلہ انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے حالیہ برسوں میں باکسنگ، ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں کی جنس سے پیدا ہونے والے تنازعات کے پیش نظر کیا ہے، آئی او سی کا کہنا ہے کہ 2028اولمپک مقابلوں میں خواتین کیٹیگری میں صرف بائیولوجیکل خواتین کو شرکت کا حق ہوگا۔ ایک بار ہونے والا جینیاتی ٹیسٹ ایتھلیٹ کی پوری زندگی کے لیے مؤثر ہوگا۔عالمی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایس آر وائی جین مثبت آنے والے ایتھلیٹس خواتین کیٹیگری کے لیے نااہل ہوں گے ۔