پشاور ( ارشد عزیز ملک )پشاور میں جرائم کی شرح میں اضافے کے ساتھ اب سیاسی رہنماؤں کو بھتہ دینے کے لیے دھمکی آمیز کالیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں تحریک جوانان پاکستان کے صوبائی صدر اکرم الدین کو نامعلوم بھتہ خوری کرنے والوں نے کال کرکے بھاری بھتے دینے کی دھمکی دی ہے بھتہ خوروں نے خود کو تحریک طالبان کی ذیلی تنظیم جماعت الحرار کا رکن قرار دیا۔ذرائع کے مطابق، اکرم الدین نے گلبہار پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس میں متعدد دھمکی آمیز کالیں اور وائس نوٹس شامل تھے۔ دہشت گردوں نے 1 لاکھ امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر ان کی مانگ پوری نہ ہوئی تو خطرناک نتائج بھگتنے ہوں گے۔ تاہم، ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، جس سے متاثرہ رہنما اور عوام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ردعمل پر تشویش بڑھ گئی ہے۔اکرام الدین کے مطابق بھتہ خوروں نے انھیں اور انکی فیملی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے لیکن اب تک پولیس نے سیکیورٹی نہیں بڑھائیاکرم الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس فوری نوٹس لیں۔