• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : ولیج ایڈ کے گیٹ پر حملے کی کوشش، راہگیر جاں بحق، 12 افراد زخمی

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) سریاب روڈ پر مسلح افراد کا ولیج ایڈ کے گیٹ پر یو بی جی ایل گولے سے حملہ کی کو شش ایک راہگیر شہید تین اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ۔ دشت میں ریلوے ٹریک اڑا دیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اتوار کی شب سریاب کے علاقے ولیج ایڈ گیٹ پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پریو بی جی ایل گولوں سے حملے کی کوشش کی تاہم گولے سڑک پر گر کر زودار دھماکوں سے پھٹ کے جس کے نتیجے میں ایک راہگیر محمد گل ولداسلم شاہ موقع پر ہی شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے جوانوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ سرچ اپریشن شروع کر دیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دشت تیر میل کے قریب دو دھماکوں سے ریلوے ٹریک اڑا دیا۔
اہم خبریں سے مزید