اسلام ا ٓ باد ( نیوز ر پورٹر) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے محمد بن سلمان بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے ، امریکی صدر کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے ، اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پرنس محمد بن سلمان بارے توہین آمیز جملے قابل مذمت ہیں، امریکی صدر کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، امریکا کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اسلامی بلاک اور امریکا واسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔