قاہرہ(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ایران کے حملوں پرہرجانے کامطالبہ کیا ہے ۔امارات کے صدارتی مشیر کاکہنا ہے کہ ایران نے اہم تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنایا ہے ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک پر ایران کے حملوں سے متعلق کسی بھی سیاسی حل میں ایران کی جانب سے ہرجانے کی ادائیگی بھی شامل ہونی چاہیے۔سفارتی مشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرکہا ہے کہ ایران نے اہم تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنایا، اس لیے ایسے اقدامات کے ازالے کے لیے مالی تلافی ضروری ہے۔انور قرقاش کے مطابق مجوزہ حل میں واضح ضمانتیں بھی شامل ہونی چاہئیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے حملوں کی دوبارہ روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔