• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں پھنسے 16پاکستانی وطن واپس روانہ ، پاکستانی سفیر کی تصدیق

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ایران میں پھنسے ہوئے 16پاکستانی وطن واپس روانہ ہو گئے،ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق کر دی،انہوں نے کہا کہ میں تہران اور ایران کی شپنگ کمپنیوں کا بھی ان کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ہمارے کچھ محنتی شہریوں کو ایران کی چند بندرگاہوں پر اپنے جہازوں سے وطن واپسی کیلئے ہماری مدد درکار ہے،اس کیلئے ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی ،ساتھ ساتھ اُن کمپنیوں اور جہازوں سے بھی رابطہ کیا گیا جہاں ہمارے شہری کام کر رہے تھے،ہماری کوششوں سے 16 افراد کی محفوظ واپسی ممکن بنائی گئی ،وہ اب پاکستان کی طرف روانہ ہو چکے ہیں،میں ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں تہران اور ایران کی شپنگ کمپنیوں کا بھی ان کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہوں۔

اہم خبریں سے مزید