کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مشرق وسطی کی 70 جبکہ اندرون ملک کی 19پروازیں منسوخ کی گئیں فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی سے جدہ ریاض دوحہ دبئی نجف ابوظہبی اور بحران بحرین کی 17لاہور سے17اسلام اباد سے12ملتان سے10جبکہ پشاور سے 14پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے لاہور، سکھر، اسلام آباد اور اسلام آباد سے اسکردو گلگت کی 19پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پاکستان سے مشرق وسطی کی 30 دن میں منسوخ پروازیں 2688رپورٹ ہوئی ہیں۔