• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز 10قیمتی اراضی پر ماڈرن ریٹیل کمپلیکسز تعمیر کریگی

کراچی (اسد ابن حسن)پاکستان ریلویز کراچی سمیت اپنی مزید 10قیمتی اراضی پر ماڈرن ریٹیل کمپلیکسز تعمیر کرے گی ،پاکستان ریلوے کی انتظامیہ اور اس کے ذیلی ادارے ریلوے اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (ریڈمکو) نے ادارے کی ملکیت قیمتی اراضی مسلسل قلیل مدتی اور طویل مدتی مختلف کاروباری اغراض کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لیز پر دے رہی ہے۔ گزشتہ دنوں جاری کردہ ایک اور مراسلے کے مطابق ملک بھر میں موجود پاکستان ریلوے کی اراضی جس میں کراچی گیلانی اسٹیشن یونیورسٹی روڈ، سکھر بندر روڈ, ملتان کیسور گردیزی روڈ، خانیوال اسٹیشن روڈ، فیصل آباد رجبہ روڈ، جہلم عبدالستار ایدھی روڈ، اسلام آباد مرگلہ اسٹیشن یارڈ، اسلام آباد جی ٹی روڈ، پشاور راشا کائی انٹرچینج اور پشاور صدر سنہری مسجد روڈ کے مختلف رقبے کے قیمتی خالی پلاٹس پر 21 برس جو کہ مزید 21 برس کے لیے قابل تجدید ہوگا DFOBT (ڈیزائن، فائننس، آپریٹ، بلٹ، ٹرانسفر) موڈ کے تحت فراہم کرے گی۔ ان اراضی پر ریٹیل کمپلیکسز جن میں فیول اسٹیشن اور اس سے متعلقہ دیگر فیسلٹیز، ای وی چارجنگ اسٹیشن، انٹرنیشنل/نیشنل فوڈ چین اؤٹلیٹس، کنوینینس اسٹور مارٹ اور فارمیسی شامل ہیں اس پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کاروبار کرے گی۔ کراچی کی اراضی پر سالانہ کرایہ ایک کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیا جائے گا جبکہ ہر برس اس میں آٹھ فیصد اضافہ ہوگا۔ اسی طرح دیگر جگہوں پر کرائے کی سالانہ مد 60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ ہے۔ ان مختلف اراضی کا رقبہ 43200 اسکوائر فٹ سے لے کر 70176 اسکوائر فٹ تک ہے۔ تمام بولی دہندگان کو بڈ سکیورٹی کی مد میں 30 لاکھ سے 50 لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے جو ناکامی کی صورت میں واپس کر دیے جائیں گے جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو ناقابل واپسی 80 لاکھ سے 1کروڑ 60 لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید