کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں دکان پر فائرنگ کے پر اسرار واقعے میںنوجوان جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ پاپوش نگر کی حدود ناظم آباد نمبر 5بڑا میدان، اپوا اسپتال کے عقب میں سعد جنرل اسٹور کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 16سالہ سعد ولد عمران شدید زخمی ہوگیا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،ایس ایچ او تھانہ پاپوش انسپکٹر شوکت حیات اعوان نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سعد واقعہ کے وقت جنرل اسٹور پر موجود تھا، جائے وقوعہ سے متوفی کا موبائل فون اور دکان کا کیش محفوظ حالت میں موجود پایا گیا ہے۔پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،ابتدائی جانچ کے مطابق متوفی کے سینے پر گولی کا زخم موجود ہے جس کے داخلی مقام پر جھلسنے کے آثار پائے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائر قریب سے کیا گیا۔