• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی 1ماہ کی ڈیڈ لائن، منور چورنگی انڈر پاس مکمل نہ ہوسکا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گلستان جوہر میں منور چورنگی کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر 30دن میں صرف انڈر پاس کی کھدائی کا کام بھی پورا نہیں کیا جا سکا۔ مراد علی شاہ نے 27فروری کو دورے کے دوران منور چورنگی انڈر پاس ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایک مہینہ پورا ہونے پر اس نمائندے نے دورہ کیا تو انڈر پاس کے مقام پر کھدائی کا کام جاری تھا جس میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے بعد انڈر پاس کے ٹینک مکمل کیے جانے ہیں۔ دیواریں تعمیر ہوں گی پھر چھت کا کام شروع ہوگا۔ پھر پلستر، تزین و ارائش اور الیکٹرک نظام کے ساتھ ساتھ نکاسی اب کا نظام بھی بنے گا جبکہ انڈر پاس میں دو مقامات پر گیس سپلائی کی لائنیں بھی جوں کی توں موجود ہیں جن کی منتقلی ہونی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق اس کام میں مزید کام تیزی سے شروع ہو گیا تو انڈر پاس چھ مہینے سے پہلے مکمل نہیں ہو سکتا واضح رہے کہ تعمیرات کے لیے کھدائی کی وجہ سے سڑک کے دونوں طرف آنے جانے کے لیے شہریوں کو 800 میٹر تک کا سفر کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک کے مسائل اس کے علاوہ ہیں۔ اس انڈر پاس کا کام فروری سال 2025 میں شروع ہوا تھا۔

اہم خبریں سے مزید