کراچی(ٹی وی رپورٹ)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر بھی جیو نیوز کی دھوم بڑے برطانوی ایکٹر اور کامیڈین بھی جیو نیوز کے مداح نکلے۔ بی بی سی کے براڈکاسٹر ہارون رشید کے پروگرام میں ایکٹر رز احمد اور کامیڈین گز خان کی جیو نیوز کے حوالے سے گفتگو گز خان نے شو کے دوران جیو نیوز کی مشہور موسیقی بھی اپنے منہ سے بجا کر سنائی ۔رز احمد نے کہا کہ جیو پر ایک شو کیا تو ممی کو بتایا کہ میں جیو پر آیا تھا ممی کا پہلا ردعمل یہ تھا کہ مجھے کیوں نہیں بتایا، ہارون رشید نے کہا کہ یہ تجربہ شاندار ہوتا ہے کہ آپ فیملی کے ساتھ جیو نیوز دیکھ رہے ہوں اور آپ اسکرین پر آ جائیں، اداکارہ میرا کے ساتھ انٹرویو وائرل ہوا تو میرے نانا نے پہلی مرتبہ مجھ سے متاثر ہو کر فون کیا ، پروگرام میں ہارون رشید نے جیو نیوز پر آنے کو کامیابی کا بینچ مارک قرار دیا ۔رز احمد نے کہا کہ جیو پر ایک یا دو مرتبہ آنے پر مجھے فون کالز موصول ہوئیں، ہارون رشیدنے کہا کہ جیو نیوز کی خبروں کے درمیان بجنے والی موسیقی بھی شاندار ہوتی ہے۔رز احمد متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کے سبب اکیڈمی ایوارڈ، پلاٹینیم ایمی ایوارڈ اور برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ 2017 میں ٹائمز نے رز احمد کو دنیا کے بااثر لوگوں میں شامل کیا تھا۔گز خان نے ٹیچنگ کا شعبہ چھوڑ کر اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر اپنا لوہا منوا چکے ہیں ۔ہارون رشید کا شمار بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے مشہور اور پسند دیدہ میزبانوں میں ہوتا ہے۔