• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکے ہی ڈاکے ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو، غازی آباد، چوہنگ اور ڈیفنس سے لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گڑھی شاہو میں احسان سے3لاکھ 25ہزار روپے اور مو بائل فون، غازی آباد میں ہاشم سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون ۔ چوہنگ میں دلشاد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون ، ریس کورس میں شہباز سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون۔ڈیفنس میں عزیز سے1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا ۔ گرین ٹاون اور لٹن روڈ سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی سندر اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید