• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سپلائی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ بڑے ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جائے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 11 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 10 ہزار 975 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار کلوگرام سے زائد چرس، 706 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 308 کلوگرام آئس، 151 کلوگرام افیون اور 1 لاکھ 79 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ ی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
لاہور سے مزید